Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کا نام ابھی تک ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا ہے: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر نہیں ڈالا گیا ہے۔
سنیچر کو ایک ویڈیو بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے حوالے سے پچھلے کئی دنوں سے میڈیا میں شور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ابھی تک شہباز شریف کام نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا۔ اس حوالے سے سمری کیبنٹ ڈویژن سے واپس نہیں آئی یہ سوموار یا منگل کو آسکتی ہے۔‘
شیخ رشید نے وضاحت کی کہ اس کیس میں پہلے ہی  14 بندوں کے نام ای سی ایل میں ہے۔  ’ان کے خاندان کے پانچ ملزماں مفرور ہیں ۔‘
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف خود نواز شریف کے  گارنٹر ہیں۔  ’شہباز شریف سیدھا لندن نہیں جارہے تھے۔ انہوں نے نے 15 دن قطر میں قرنطینہ کے بعد یوکے جانا تھا۔‘
 ہمارے پاس ان کی کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی۔ سمری پر فیصلہ لا اور داخلہ کی وزارت کرے گی۔‘
شیخ رشید کے مطابق سمری پر فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔
دریں اثنا انہوں نے عید کی چھٹیوں کے دوران لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروانے پر فوج، پولیس اور دیگر اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ عید کہ چھٹیوں پر پاک فوج پولیس اور دیگر اداروں نے بہترین کام کیا اور عوام نے بھی ایس اوپیز پر عمل درآمد کیا جس کی وجہ سے پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح کم ہوگئی ہے۔
’جب کہ وائرس کی ہولناک انڈین قسم یوکے تک پھیل گیا ہے۔‘

شیئر: