مزید نو مساجد عارضی طور پر بند، تیرہ کو دوبارہ کھول دیا گیا
اب تک ایک ہزار 188 مساجد سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھولی گئی ہیں(فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور نے مملکت کے چھ علاقوں میں نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر 9 مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں جبکہ تیرہ مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد بحال کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بیان میں کہا کہ’ گزشتہ سو روز کے دوران مملکت بھر میں ایک ہزار 210 مساجد عارضی طور پر بند کی چکی ہیں۔ ان میں سے ایک ہزار 188 مساجد سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھولی گئی ہیں‘۔
وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ’ پیر کو جو مساجد بند کی گئی ہیں ان میں 2، 2 کا تعلق باحہ، عسیر اور جازان سے ہے جبکہ ایک ، ایک کا تعلق ریاض، الشرقیہ اور حدود شمالیہ سے ہے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ’ پیر کو تیرہ مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال کی گئی ہیں۔ ان میں سے 8 قصیم ریجن اور ایک، ایک ریاض، الشرقیہ، عسیر، جازان اور نجران ریجنوں میں ہیں‘۔
وزارت اسلامی امور نے تمام نمازیوں اور مساجد کے منتظمین سے اپیل کی کہ ’مسجد جاتے وقت ماسک ضرور پہنیں۔ جانماز ساتھ لائیں اور ساجی فاصلے کی پابندی کریں‘۔