دبئی: ’پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافہ اگلے کئی سال تک برقرار رہ سکتا ہے‘
دبئی کی رہائشی پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافہ اگلے کئی سالوں تک برقرار رہ سکتا ہے۔ فوٹو اے ایف پی
دبئی میں رہائشی پراپرٹی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
امریکی بلومبرگ ٹیلی ویژن نے مورگن سٹانلے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی کی رہائشی پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافہ اگلے کئی سالوں تک برقرار رہ سکتا ہے۔
تجزیہ کار کیتھرین کارپینٹر اور ندا اقبال کے مطابق بہت زیادہ طلب اور سپلائی گروتھ میں انتہائی اضافے کے باعث آئندہ چند سال تک مارکیٹ میں مقابلے کا رجحان رہے گا۔
مارچ کے مہینے میں 27 لاکھ ڈالر کی پراپرٹیز کی ریکارڈ 84 مرتبہ خرید و فروخت ہوئی ہے۔
دبئی میں پراپرٹی خرید کر جلد ریزیڈنسی پرمٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے پراپرٹی ڈیویلپر ایمار نے پہلی سہہ ماہی میں وِلاز کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ پوسٹ کیا ہے۔
مورگن سٹانلے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 12 مہینوں میں حکومتی اصلاحات، پر کشش رہن ریٹ اور کورونا کے باعث طلب کے انداز میں تبدیلی کی وجہ سے بھی پراپرٹی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔