Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی انٹرنیشنل لیبر کانفرنس میں شرکت

اجلاس 19 جون تک جاری رہے گا۔( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے نائب وزیر برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی عبداللہ بن ناصر ابو ثنین انٹرنیشنل لیبر کانفرنس (آئی ایل او) کے 109 ویں اجلاس میں مملکت کے وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انٹرنیشنل لیبر کانفرنس کا افتتاحی اجلاس جمعرات کو شروع ہوا ہے جو 19 جون تک جاری رہے گا۔
ورچوئل افتتاحی اجلاس کے دوران شرکا نے متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جس میں ڈائریکٹر جنرل کی رپورٹ جس کا عنوان ’انٹرنیشنل لیبرسیکٹر پر کوویڈ 19 بحران کے اثرات‘ بھی شامل ہے۔
اجلاس کے شرکا نے معاشرتی تحفظ کی کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا جو آئی ایل او کی پیروی کے دائرہ کار میں آتے ہیں جس سے منصفانہ عالمگیریت کے لیے معاشرتی انصاف کے بارے میں اس کے اعلان پر عمل کیا جاتا ہے۔
تنظیم کے پروگرام اور بجٹ، بین الاقوامی مزدور کنونشنز اور سفارشات سے متعلق قانونی ماہرین کی کمیٹی کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے علاوہ کانفرنس کے باقاعدہ اجلاسوں کے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں۔
آئی ایل او کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے انتخابات بھی ہوں گے۔

شیئر: