Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو ظبی میں غیر ملکیوں کی ملکیت کے لیے کون سے شعبے کھلے ہیں؟

ابو ظبی ایک ہزار 105 رجسٹرڈ تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ ( فوٹو عرب نیوز)
ابو ظبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلمپنٹ نے ایک ہزار 105 رجسٹرڈ تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کی ایک فہرست کا اعلان کیا ہے جو قانونی غیر ملکیوں کی ملکیت کے لیے کھلی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق اس سے ابوظبی میں تجارتی کمپنیوں کو مکمل یا جزوی طور پر اپنی سرگرمیوں پر عمل کرنے کا اہل بنانا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس فہرست میں مینوفیکچرنگ سے لے کر آلات، کرایہ، فوٹوگرافی اور چڑیا گھر چلانے تک وسیع پیمانے پر سرگرمیاں شامل ہیں۔
ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلمپنٹ کے چیئرمین محمد علی الشورافا نے کہا کہ ’یہ اعلان ابو ظبی حکومت کی براہ راست مزید بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور کھلی اور لچکدار مسابقتی کاروباری ماحول کو فروغ دینے کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ فیصلہ ابوظبی میں نجی شعبے کے لیے مراعات فراہم کرنے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے نقشے پر ابوظبی کی حیثیت بڑھانے کے بہت سے فیصلوں اور اقدامات میں سے ایک ہے۔‘
غیر ملکی ملکیت کے لیے دستیاب سرگرمیوں کی فہرست کا فیصلہ وزرا کونسل نے کیا جس کے مطابق اس کا سب سے بڑا سٹریٹیجک اثر مرتب ہو گا۔
موجودہ کمپنیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی حیثیت کو ایڈجسٹ کریں بشرطیکہ وہ ان سرگرمیوں یا دیگر قابل اطلاق پابندیوں کے ضوابط پرعمل کریں جو ابو ظبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلمپنٹ کے اپنائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق ہیں۔

 

شیئر: