Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سیاحوں کے اٹھارہ برس سے کم عمر بچے ویزا فیس سے مستثنی

15 جولائی سے 15 ستمبر تک عمل درآمد کیاجائے گا( فوٹو اے ایف پی) 
متحدہ عرب امارات میں شہریت و قومیت کے وفاقی ادارے نے کہا ہے کہ سیاحوں کے ہمراہ  آنے والے 18 برس سے کم عمر بچوں سے ویزا فیس نہیں لی جائے گی۔ فیصلے پر 15 جولائی سے 15 ستمبر تک عمل درآمد کا جائے گا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ویزا فیس سے استثنی کا فائدہ سیاح کے 18 برس سے کم عمر کے ان بیٹوں اور بیٹیوں کو ہوگا جو والدین یا ان میں سے کسی ایک کے ہمراہ سیاحتی ویزے پر امارات آرہے ہوں۔ 
 سیاحتی ویزا محدود مدتی ہو یا طویل مدت کا، ہر دو صورتوں میں سیاح کے بیٹے اور بیٹیاں ویزا فیس سے مستثنی ہوں گے۔ 
یاد رہے کہ اماراتی کابینہ نے 2019 میں فیصلہ کیا تھا کہ طلبہ اور 18 برس سے کم عمر کے سیاحوں کو امارات آنے کی سہولت دی جائے گی۔
یہ فیصلہ امارات کو پوری دنیا میں تعلیمی اور سیاحتی اعتبار سے پرکشش بنانے کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

شیئر: