Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں مارکیٹوں کے 3 ہزار تفتیشی دورے اور جرمانے

سولہ دکانوں کو سیل جبکہ خلاف ورزی پر 125 چالان کیے گئے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ دوروز کے دوران مختلف مارکیٹوں کے 3 ہزار کے قریب تفتیشی دورے کیے جن کے دوران 16 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ خلاف ورزی پر 125 چالان کیے گئے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت نے کورونا سے بچاوکے لیے مقررہ ایس اوپیز پرعمل درآمد کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کی ہوئی ہیں۔ 
مقررہ ہدایت پر عمل نہ کرنےوالے دکانداروں پرجرمانہ عائد کیے جاتے ہیں۔ وزارت صحت نے دکانوں اور تجارتی مراکز کی انتظامیہ کو اس امر کا پابند کیا ہے کہ مارکیٹوں میں آنے والوں کے توکلنا اسٹیٹس کوچیک کیا جائے۔ جن صارفین کے توکلنا اسٹیٹس نہ ہوں انہیں مارکیٹوں یا سپراسٹورز میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ 
بلدیہ کی جانب سے مشرقی ریجن میں مارکیٹوں کے دورے کیے گئے جہاں 125 دکانداروں کے خلاف چالان کیے۔
دکانوں میں آنے والوں کے توکلنا اسٹیٹس کا معائنہ کرنے کا انتظام نہیں کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں سپر اسٹورز اور تجارتی مقامات پر صارفین کی مقررہ تعداد سے زائد افراد کی موجودگی پر بھی خلاف ورزیاں درج کی گئیں۔ 
ریجنل بلدیہ کی جانب سے اس امر کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کورونا ایس اوپیز پرعمل درامد نہ کرنےوالوں کے خلاف تفتیشی عمل جاری رکھا جائے گا۔

شیئر: