Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، جازان اور نجران میں 200 افراد گرفتار

گیسٹ ہاؤس میں 130 افراد اکٹھے ہوگئے تھے- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جازان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 70 افراد جبکہ نجران کے استراحہ (گیسٹ ہاؤس) سے 130 افراد گرفتارکیا گیا ہے۔
نجران پولیس نے اپنے بیان میں کہا  کہ ایک استراحہ (گیسٹ ہاؤس) میں حد سے زیادہ تعداد میں جمع ہونے والے مقامی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق کورونا ایس او پیز کے بموجب کسی بھی جگہ 20 سے زیادہ  افراد کے اجتماع پر پابندی ہے۔ استراحہ میں  130 افراد اکٹھے ہوگئے تھے جنہیں گرفتارکیا گیا۔
پولیس ترجمان عبداللہ العشوی نے کہا کہ میزبان استراحہ کے منتظم اور مہمانوں پر جرمانے  کیے گئے ہیں ۔سعودی حکومت کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے سلسلے میں پرعزم ہے اور اس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
دوسری جانب جازان پولیس نے صامطہ کمشنری کے ایک قریے میں ایک مکان میں 70 افراد کے جمع ہونے پر انہیں حراست میں لے لیا  جازان پولیس کے ترجمان نایف حکمی نے بتایا کہ یہ لوگ خلاف قانون جمع ہوئے تھے اس قسم کے اجتماعات سے وائرس پھیلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ تقریب کے میزبان اور  70 مہمانوں کو حراست میں لے کر جرمانے کردیے گئے-
ایس پی اے کے مطابق الشرقیہ پولیس نے تجارتی مراکز، بازاروں اور مختلف دکانوں پر 1584 چھاپے مارے ہیں۔ کورونا ایس او پیز کی 82 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں، جس پر  17 تجارتی مراکز سیل کردیے گئے۔
الشرقیہ میونسپلٹی کے شکایات مرکز 940 پر خلاف ورزیوں کی 29 شکایات موصول ہوئی تھیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: