Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت کے لیے کشمش کا نقصان کہاں سے شروع ہوتا ہے؟

کشمش توانائی، وٹامنز، معدنیات اور الیکٹرولائٹس کا ایک بھرپور ذریعہ ہے اور اس میں دیگر عام خشک میوہ جات کے مقابلے میں فلوونول گلیکوسیڈز اور فینولک ایسڈ نامی اینٹی آکسڈینٹس کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ پر شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کشمش کے فوائد اور ضرورت سے زیادہ استعمال کی صورت میں نقصان ہو سکتا ہے۔

کشمش کے صحت سے متعلق فوائد

کشمش میں کم چکنائی ہوتی ہے یہ وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹس کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ یہ عمل انہضام کو بہتر بناتی ہے۔ خون کی کمی سے بچاتی ہے جبکہ کینسر سے بچاؤ میں بھی معاون ہے، اسی طرح یہ آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ شوگر کو کم کرتی ہے۔ منہ کی صحت کو برقرار رکھتی ہے۔ ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے اور سوجن کو کم کرتی ہے۔
تاہم ان باتوں کے باوجود بھی ہر چیز کی طرح کشمش کا زیادہ کھانا مناسب نہیں بلکہ اس سے صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ پیچیدگیوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

کشمش سے کچھ لوگوں کو الرجک ردعمل بھی ہو سکتا ہے (فوٹو: سیدتی)

زیادہ استعمال کے نقصانات
تحقیق کے مطابق امریکی نیشنل لائبریری آف میڈیسن پی ایم سی کی ویب سائٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کشمش کا بہت زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ریشے سے بھرپور مواد
بہت زیادہ غذائی ریشہ کھانا عمل ہاضمہ کے لیے نقصان دہ ہے اور اس سے آنتوں کی رکاوٹ اور آنتوں میں گیس پیدا ہو سکتی ہے جبکہ پانی کی کمی، بدہضمی اور پیٹ کی دیگر خرابیاں بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس
کشمش مختلف اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ ہمیں انہیں اعتدال میں کھانے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ بہت زیادہ اینٹی آکسیڈینٹس صحت مند خلیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

کشمش میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں اس لیے زیادہ استعمال وزن میں اضافے کا باعث بھی بن سکتا ہے (فوٹو: انسپلیش)

الرجک رد عمل
کچھ افراد جن کو کشمش سے الرجی ہوتا ہے ان کو اس کا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ الرجک رد عمل سے بیکٹیریل انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور پھیپھڑوں کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے اسی طرح بلغم، ناک کا بہنا، سانس لینے میں دشواری وغیرہ جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسہال، الٹی، پیٹ میں درد، دل کی دھڑکن میں تیزی بھی آ سکتی ہے۔
وزن میں اضافہ
کشمش میں کیلوریززیادہ ہوتی ہیں اور زیادہ کشمش کھانے سے آپ کے جسم میں کیلوریز مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے وزن میں اضافے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
کتنی کشمش کھانی چاہیے؟
یو ایس ڈی اے کے مطابق کسی بھی شخص کے لیے کشمش کی مثالی مقدار روزانہ تقریباً چالیس سے پچاس گرام ہو سکتی ہے۔

شیئر: