Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ غذائیں جو آنکھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں

وٹامنز اور غذائی اجزاء آنکھوں کی فعالیت کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں (فائل فوٹو: پکسابے)
وٹامن اے اچھی نظر کے لیے ضروری ہے اور یہ آنکھ کو کم روشنی میں بھی دیکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
یہ آنکھ کے کورنیا کو فعال کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جو آنکھ کی حفاظتی بیرونی تہہ ہے۔
امریکن اکیڈمی آف آفتھالمالوجی کے مطابق وٹامن اے کی کمی رات کی نظر کی خرابی کا سبب بن سکتی ہے۔
کچھ ریسرچز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹامن اے سے بھرپور غذا کی مدد سے بند موتیے اور عمر سے متعلق میکولر ڈژنریشن کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔
کئی غذائیں وٹامن اے کے بہترین ذرائع ہیں جو آنکھ کی صحت کو مختلف طریقوں سے بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
گاجریں
گاجریں وٹامنز کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ گاجریں بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتی ہیں، جسے آپ کا جسم وٹامن اے میں تبدیل کرتا ہے۔

انڈے کی زردی وٹامن اے کا اچھا سورس ہے (فائل فوٹو: پکسابے)

گاجریں فائبر، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتی ہیں۔
پتوں والی سبزیاں
پتوں والی سبزیاں، خاص طور پر گوبھی اور پالک، وٹامن اے اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو آنکھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔
انڈے
انڈے کی زردی وٹامن اے کا اچھا سورس ہے جو نظر کو بہتر بنانے میں مدد فراہم سکتی ہے۔
ڈیری مصنوعات
زیادہ تر ڈیری مصنوعات بھی وٹامن اے کے اچھے ذرائع ہیں۔

پتوں والی سبزیاں آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہے (فائل فوٹو: پکسابے)

وٹامن اے دودھ اور پنیر میں بھی پایا جاتا ہے۔
شکر قندی
شکر قندی بیٹا کیروٹین اور دیگر ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے۔
شکر قندی کا استعمال نظر اور آنتوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور قوت مدافعت کو بھی بڑھاتا ہے۔
آنکھوں کے لیے فائدہ مند دیگر غذائی اجزاء
بہت سے وٹامنز اور غذائی اجزاء آنکھوں کی فعالیت کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔
ان میں وٹامن ای، سی، بی6، بی9 اور بی12، اومیگا-3 فیٹی ایسڈز، تھیامین اور رائبوفلاوین شامل ہیں۔

 

شیئر: