Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد کروڑ 30 لاکھ ہوگئی

ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 13 ملین ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے تمام شہروں میں کام کرنے والے 587 ویکسین سینٹرز کے ذریعہ خدمات فراہم کی گئیں‘۔
’ یہ تعداد سعودی شہریوں کے علاوہ غیر ملکیوں کی بھی ہے جنہیں کورونا ویکسین بالکل مفت فراہم کی گئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’جن شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی وہ پہلی فرصت میں صحتی ایپ میں اپنا اندراج کروالیں‘۔
’ کورونا ویکسین انتہائی محفوظ ہے جس سے معاشرے پر مجموعی طور پر مفید نتائج برآمد ہوں گے‘۔
قبل ازیں وزارت صحت نے کہا تھا کہ ’جنہیں ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے انہیں بہت جلد دوسری خوارک کے لیے بلایا جائے گا‘۔
’ویکسین کی نئی کھیپ آنے کے بعد پہلا انجیکشن لگوانے والوں کے لیے نیا جدول جاری ہوگا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’اب بات میں کوئی صداقت نہیں کہ دوسرا انجیکشن نقصان دہ ہوسکتا ہے‘۔
دوسری طرف الاخباریہ اور اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ’گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 53 ہزار مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خوراکیں دی گئی ہیں‘۔
یاد رہے کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو کیا گیا۔ اس دوران سعودی عرب کے تمام علاقوں میں ویکسین سینٹرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

شیئر: