Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت نے ویکسین کی دوسری خوراک منسوخ نہیں کی

’انتہائی منفی اثرات کے باعث ویکسین کی دوسری خوراک منسوخ کرنے کی افواہ گرم رہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک منسوخ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا ذرائع میں یہ افواہ گرم رہی ہے کہ وزارت صحت نے انتہائی منفی اثرات کے باعث ویکسین کی دوسری خوراک منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹوئٹر پر وزارت صحت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس بات میں سرے سے کوئی صداقت نہیں کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے مضر صحت اثرات ہیں‘۔
’نہ ہی ویکسین کی دوسری خوراک منسوخ کی گئی ہے یا اس حوالے سے سوچا جا رہا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’جن لوگوں نے پہلی خوارک لے لی ہے انہیں دوسری خوراک کے لیے جلد ہی وقت دیا جائے گا‘۔
’دوسری خوراک میں تاخیر کی وجہ اس کے سوا کچھ نہیں کہ عالمی سپلائی  میں کمی ہے جبکہ وزارت چاہتی ہے کہ معاشرے کے زیادہ سے زیادہ افراد پہلا انجیکشن لگوالیں‘۔
وزارت نے کہا ہے  کہ ’جب معاشرے کے زیادہ سے زیادہ افراد ویکسین کی پہلی خوارک لے لیں گے تو اس سے مجموعی طور پر معاشرے کو ہی فائدہ ہوگا‘۔
’ویکسین کی سپلائی  ضرورت کے مطابق بحال ہو جائے گی اور دوسری خوراک کے لیے وزارت کی طرف سے نیا شیڈول جاری ہوگا‘۔
 

شیئر: