Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین لگوانے سے اب تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی: وزارت صحت

 زیادہ اموات نئے کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہیں(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا ویکسین لگوانے کے باعث اب تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ 
الاقتصادیہ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’کورونا وائرس سے سعودی عرب میں ہلاک ہونے والے 78 فیصد افراد کی عمریں 50 برس اور اس سے زیادہ ہیں۔‘ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’ ذیابیطس سے موت کا خطرہ چھ گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے جبکہ بلڈ پریشر کے مریض صحت مند انسانوں کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ موت کے خطرات سے دوچار ہوتے ہیں‘۔  
’موٹاپے اور گردے میں خرابی والے مریض عام لوگوں کے مقابلے میں بھی موت کےخطرات سے زیادہ دوچار ہوتے ہیں‘۔ 
ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپے سے متاثرین صحت مند لوگوں کے مقابلے میں 66 گنا زیادہ موت کا شکار ہوتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ’مملکت میں اموات کے حوالے سے کیے جانے والے مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ زیادہ  اموات نئے کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہیں جبکہ کورونا ویکسین لگوانے والوں میں اموات کا تناسب زیرو فیصد ہے۔‘

شیئر: