Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب تک ویکسین کی ایک کروڑ 27 لاکھ سے زیادہ خوراکیں

تمام ریجنز میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اب تک ایک کروڑ 27 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ 
ویب نیوز ’عاجل ‘ نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ مملکت کے تمام ریجنز میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں لوگوں کو مفت کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 
ویکسینیشن کےلیے وزارت صحت کی ایپ ’توکلنا‘ پرپیشگی وقت لینا لازمی ہے۔ وقت مقررہ پرسینٹر پہنچ کر اپنی باری پرویکسین لگوائی جاتی ہے۔ 
وزارت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین لگانا انتہائی ضروری ہے ۔ ویکسین کے حوالے سے افواہوں پر کوئی توجہ نہ دی جائے۔  
مملکت میں کورونا ویکسین کی منظوری سے قبل اس کے تمام پہلوں کو اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد ہی انہیں متعلقہ اداروں کی جانب سے منظور کیاگیا ہے۔ 
خیال رہے وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 847 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اب تک اس مہلک وائرس سے 7 ہزار 237 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

شیئر: