Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ اتھارٹی کے زیر اہتمام دوسرے لوک رقص مقابلے کا آغاز

قدیم فن کو فروغ دینے کے لئے الدرعیہ اتھارٹی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
الدرعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ڈی اے)کے زیر اہتمام دوسرے قومی لوک رقص مقابلے کا آغاز کر دیا گیا۔ یہ قدیم فن کو فروغ دینے کے لئے الدرعیہ اتھارٹی کی کوششوں کا حصہ ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ مخصوص عرب  ڈانس یونیسکو کے تجریدی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے اور الدرعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اس پروگرام کا آغاز کر رہی ہے تاکہ نوجوان سعودی روایتی لوک رقص کا جشن منانے کے لئے رقص اور شاعری کے مقابلے کی تربیت حاصل کرسکیں۔

پہلے مرحلے کے 100 شرکا میں سے 6 کامیاب افراد کو انعامات دیئے گئے تھے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

اس ثقافتی رقص کے دوران ایک شاعر اوررقاص تلواریں یا  ڈنڈے تھامتے ہیں۔ ان کے ساتھ ڈھول بھی ہوتا ہے۔ یہ روایتی طور پر فوجیوں کو جنگ کے لئے روانہ کرنے اور ان کے اس عزم و حوصلے کو بڑھانے کے لئے کیا جاتا تھا جس کی انہیں ضرورت ہوتی تھی تاہم دور حاضر میں یہ شادی بیاہ ، قومی اور ثقافتی تقریبات اور جشن میں پیش کیا جاتا ہے۔
الدرعیہ اتھارٹی کا یہ اقدام دو مراحل پر مشتمل ہے۔
پہلے مرحلے میں سعودی اس خاص رقص  کا فن سیکھنے کے لئے رجسٹر کئے جانے والے افراد کو تربیتی کورسز کرائے جائیں گے ۔ انہیں بہترین پرفارمرز تعلیم دیں گے۔
دوسرے مرحلے میں ان لوگوں کے لئے مقابلے کا اہتمام کیاجائے گا جو پہلے مرحلے کے کورسز میں اہل قرار پائیں گے۔

دور حاضر میں یہ شادی بیاہ، ثقافتی تقریبات اور جشن میں پیش کیا جاتا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

امسال کل چار دور ہوں گے۔ ہر ایک میں پانچ شرکاہوں گے جن کے لئے ثالثی کمیٹی نے معیارات مقرر کئے ہیں۔ ان میں یونیفارم، تلوار اور ڈھول سے متعلق معیار شامل ہیں۔
شرکا کو اس معیار کے مطابق فائنل راونڈ میں تمام مراحل پاس کرنے ہوں گے۔
پہلے مرحلے کے لئے 27 مئی سے شروع ہونے والے اندراج کا سلسلہ 2 جون تک جاری رہے گاجبکہ تربیتی سیشن 3 جون سے 4 جون تک منعقد ہوں گے۔
دوسرے مرحلے کے لئے اندراج یکم جولائی سے 22 جولائی تک ہوگا اور تربیت 6 اگست سے 7 اگست تک ہوگی۔ تیسرے دور کے لئے اندراج5 ستمبر سے 9 ستمبر تک ہوگا اور تربیت 17 ستمبر سے 18 ستمبر تک ہوگی۔
چوتھے مرحلے کے لئے اندراج 5 اکتوبر سے 12 اکتوبر تک ہوگا اور 22 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک تربیت کا منصوبہ ہے۔
25 نومبر کو فائنل فیسٹیول ان کامیاب افراد کو ایوارڈدینے کے لئے منعقد کیا جائے گا جو حتمی کارکردگی کے مقابلے میں حصہ لینے کے لئے منتخب قرار پائیں گے۔

مخصوص ڈانس یونیسکو کے تجریدی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

یہ اقدام درعیہ کے تاریخی الطریف ضلع کے اہم ترین تاریخی مقامات میں شامل ثنیان بن سعود کے محل میں ہوگا جس کا مقصد درعیہ کی تاریخ اور ثقافت کو مستحکم کرنا ہے جو بادشاہوں اور ہیروز کی سرزمین ہے ،مملکت کا گوہر ہے اور اولین سعودی ریاست کا گہوارہ ہے۔
الدرعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اس اقدام کے تحت پہلا ایڈیشن 2019 میں تاریخی مقام الطریف میں واقع شہزادہ ثنیان بن سعود کے محل میں منعقد کیا گیا تھا جہاں اتھارٹی کے سی ای او جیری انزیریلو نے پہلے مرحلے کے 100 شرکا میں سے 6 کامیاب افراد کو انعامات دیئے تھے۔
ان تمام افراد نے تربیتی مراحل سے گزرنے کے بعد مقابلے میں حصہ لیا تھا۔
 

شیئر: