Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونیسکو سربراہ کی الدرعیہ میں تاریخی علاقوں کی سیر

ثقافت و فنون کے مستقبل کے حوالے سے بات چیت(فوٹو عرب نیوز)
تعلیم، سائنس اور ثقافت سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے "یونیسکو" کی ڈائریکٹر جنرل اودرے آزولے نے ریاض کے قریب الدرعیہ میں وزارت ثقافت کے مرکز کا دورہ کیا۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت ثقافت کے مرکز میں پہنچنے پر سعودی عرب کے نائب وزیر ثقافت حامد بن محمد فائز نے یونیسکو کی سربراہ کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران ثقافتی شعبوں میں تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

علاقے کو مملکت میں قومی ورثے کا اہم حصہ شمار کیا جاتا ہے(فوٹو ٹوئٹر)

آزولے کی نائب وزیر ثقافت کے ساتھ ملاقات میں سعودی ڈیٹا بینک اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ شرف الغامدی بھی موجود تھے۔ انہوں نے اتھارٹی کے کردار اور ثقافت و فنون کے مستقبل کے حوالے سے وضاحت کی۔
اس موقع پر مصنوعی ذہانت کی عالمی کانفرنس کے اہداف و مقاصد کا جائزہ لیا گیا۔ یہ کانفرنس30 تا31 مارچ 2020 میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہو گی۔

 آزولے نے قریب سے اس تاریخی علاقے کا جائزہ لیا(فوٹو ٹوئٹر)

آزولے نے الدرعیہ کے نزدیک تاریخی علاقے الطریف کا بھی دورہ کیا۔ اس علاقے کو مملکت میں قومی ورثے کا اہم حصہ شمار کیا جاتا ہے اور یہ عالمی ورثے کے تاریخی مقامات سے متعلق یونیسکو کی فہرست میں بھی شامل ہے۔
 الطریف کا علاقہ 1744 ءمیں تعمیر کیا گیا یہ شہر دنیا کے سب سے بڑے مٹی کی اینٹوں والے شہروں میں سے ایک ہے۔

نائب وزیر ثقافت حامد بن محمد فائز نے یونیسکو کی سربراہ کا استقبال کیا(فوٹو ٹوئٹر)

 اس موقع پر سعودی عرب کے نائب وزیر ثقافت حامد بن محمدفائز کے علاوہ الدرعیہ گیٹ وے ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو جیری اینزیلو بھی موجود تھے۔
 آزولے نے قریب سے اس تاریخی علاقے کا جائزہ لیا اور اس دوران قومی ورثے سے متعلق عمارتوں کی سیر کی۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: