ملٹی بلین ڈالر الدرعیہ گیٹ منصوبہ ’وقت اور ٹریک‘ پر
ملٹی بلین ڈالر الدرعیہ گیٹ منصوبہ ’وقت اور ٹریک‘ پر
بدھ 24 فروری 2021 20:00
دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی منصوبے پر ترقیاتی کام آگے بڑھ رہا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
الدرعیہ گیٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ڈی اے) کے چیف ایگزیکٹیو جیری اینزیلو نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باوجود ملٹی بلین ڈالر الدرعیہ گیٹ منصوبے کی تعمیر ’وقت اور ٹریک‘ پر ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کو انٹرویو دیتے ہوئے جیری اینزیلو نے کہا کہ 75 بلین ریال کی لاگت سے دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی منصوبے پر ترقیاتی کام آگے بڑھ رہا ہے۔
تاریخی شہر الدرعیہ کا سات مربع کلومیٹر، جو ریاض سے صرف 15 منٹ شمال مغرب میں واقع ہے، ثقافت، مہمان نوازی، ریٹیل اور تعلیم کے لیے دنیا کی ایک نمایاں ترین طرز زندگی میں تبدیل ہو رہا ہے۔
جیری اینزیلو نے کہا ’یہ دنیا کا سب سے بڑا اور جدید ترین ذیلی سطح کے بنیادی ڈھانچے میں سے ایک بن جائے گا۔‘
’ہم نے حال ہی میں نئے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور فی الحال ہمارے مستند نجدی فن تعمیر کے لیے مختلف عمارتوں کی تکنیک کو اپنانے کے عمل میں ہیں۔‘
ڈیزائن، ترقی اور تحفظ کے معیار کے مطابق ڈی جی ڈی اے ایک ایسا ماحول بنا رہا ہے جو الدرعیہ کی قومی اور بین الاقوامی مطابقت کو بڑھا رہا ہے بشمول الطریف یونیسکو کےعالمی ثقافتی ورثہ سائٹ کا تحفظ بھی جو ترقی کے مرکز میں ہے۔
حکام کو امید ہے کہ ’مملکت کا نگینہ‘ عالمی اور بین الاقوامی سیاحوں کو اس کی عالمی سطح کی تفریح اور تقاریب کے ذریعے راغب کرتا ہے۔
اس طرح کا ایک عالمی معیار کا ایونٹ اس ہفتے کے آخر میں منعقد ہو گا جب مملکت الدرعیہ ای پریکس ڈبل ہیڈر، دو راتوں کی ریسنگ، جس نے اے بی بی ایف آئی اے فارمولا ای ورلڈ چیمپئن شپ کے ساتویں سیزن کا آغاز کیا ہے، کی میزبانی کرے گی۔
الدرعیہ گیٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ ماحولیاتی لائٹنگ اور کم استعمال والی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کے ساتھ فارمولا ای ریس سرکٹ کو روشن کرنا تخلیقی صلاحیتوں اور جدت میں اضافے میں معاون ہے۔
جیری اینزیلو نے کہا کہ ڈرائیوروں کی صحت اور حفاظت اور جو لوگ چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گے، ہر ایک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کوویڈ 19 کی سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ جدید سہولتوں اور جدید ترین انفراسٹرکچر کی مدد سے دنیا کے سب سے بڑے اجتماعی مقام پر ایک کامیاب ریس یونٹ سے الدرعیہ کو تقویت ملے گی۔
اینزیلو نے کہا ’الدرعیہ کے تاریخی پس منظر کے خلاف فارمولہ ای ریس کی میزبانی کرنا ہمارے وژن کی ایک مناسب نمائندگی ہے۔
‘ ڈی جی ڈی اے مستقبل کی سمت اقدامات کرتے ہوئے ’الدرعیہ کی تاریخ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔‘
اتھارٹی کا منصوبہ ہے کہ وہ الدرعیہ میں کھیلوں کے مزید بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کرے گی، کیونکہ اینزیلو نے پیش گوئی کی ہے کہ کھیل اور صحت مملکت کے مستقبل کی سیاحت میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی ڈی اے عالمی سطح کے گولف کورسز، دلکش سکوائرز، آؤٹ ڈور پلازے اور گھڑ سواروں کے لیے وقف ٹریک تعمیر کرنا چاہتا ہے، جو الدرعیہ میں معاشرتی اور انسانی انٹریکشن کو بڑھائے گا۔