Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فاسٹ فوڈ چین ھرفی اب نائیجریا میں

نائیجیریا میں 50 آؤٹ لیٹس کھولنے کے حقوق دیے گئے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی سب سے بڑی فاسٹ فوڈ چین ھرفی فوڈ سروسز کمپنی نے ایٹ رائٹ فوڈ سروسز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق اسے نائیجیریا میں 50 آؤٹ لیٹس کھولنے کے حقوق دیے گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق کمپنی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہ معاہدہ ھرفی کے بین الاقوامی برانڈ بننے کے تسلسل کے طور پر سامنے آیا ہے جو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعلان کردہ وژن 2030 کا ایک ستون ہے کیونکہ یہ کمپنی مشرق بعید، جی سی سی ممالک  اور افریقہ میں موجود ہونے کی منتظر ہے اور کام کر رہی ہے۔‘
دونوں کمپنیوں نے پہلی بار اس سال فروری میں بات چیت کا آغاز کیا تھا اور تداول کے اعلان کے مطابق فرنچائز معاہدہ دس سال تک رہے گا جس میں سالانہ اوسطاً پانچ برانچیں 2021 سے شروع ہوں گی۔
واضح رہے کہ ھرفی فوڈ سروسز کمپنی 1981 میں قائم ہوئی تھی اور اسی سال ریاض میں پہلا ھرفی ریستوران کھلا تھا۔ ستمبر 2020 تک کمپنی مجموعی طور پر 40 ریستوران کی مالک ہے جبکہ 345 لیز پر ہیں۔
کمپنی رواں سال کے آخر تک مملکت میں اپنے آؤٹ لیٹس کی تعداد بڑھا کر 400 تک کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ھرفی نے دسمبر 2017 میں بنگلہ دیش میں مشرق وسطی سے باہر اپنی پہلی فرنچائزائز برانچ کھولی اور بنگلہ دیشی نجی شعبے کی کمپنی گرین لینڈ سروسز لمیٹڈ کے ساتھ 2016 میں دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے مطابق ھرفی کا مقصد "کچھ سالوں میں 30 آؤٹ لیٹس کھولنا ہے۔‘
آرگام ویب سائٹ کے مطابق ھرفی نے 2021 کی پہلی سہ ماہی میں زکواۃ اور ٹیکس کی ادائیگی کے بعد 25.5 ملین ریال کا خالص منافع کی اطلاع دی ہے۔

شیئر: