امریکی فاسٹ فوڈ چین کے سعودی عرب میں نئے آؤٹ لیٹ
امریکی فاسٹ فوڈ برانڈ چک ای چیز ( تشکی تشیز) کی پیرنٹ کمپنی سی ای سی انٹرٹینمنٹ آئندہ برسوں کے دوران دنیا بھر میں 100 نئے آؤٹ لیٹ کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس میں کم از کم 25 سعودی عرب میں ہوں گے۔
عرب نیوز کے مطابق اس فرم کے پاس مملکت میں فی الحال دو فرنچائز شراکت دار ہیں ملک بھر میں مجموعی طور پر 21 آؤٹ لیٹس کے ساتھ۔
پبلک ریلیشنز کے سینئیر ڈائریکٹر برائن بیل نے عرب نیوز کو بتایا ’ہم بحرین میں جلد اپنا پہلا سٹور کھول رہے ہیں اور اگلے پانچ سے سات برسوں میں مشرق وسطی کے خطے میں مزید 50 سٹوروں کی پائپ لائن بنائی جائے گی۔ سعودی عرب خاص طور پر اس ترقی کا 50 فیصد بنے گا۔‘
یونیک ہاسپیٹیلیٹی چک ای چیز 2012 سے سعودی عرب میں فرنچائز پارٹنر ہے۔
سعودی عرب کے لیے یونیک ہاسپیٹیلیٹی کے جنرل منیجر طلال اظہری نے کہا ’چک ای چیز ہمارے پورٹ فولیو میں ایک بہت بڑا اضافہ ہے اور ہم اس برانڈ کے ساتھ بہت منافع بخش رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’کارپوریٹ انٹرنیشنل فرنچائز ٹیم اس مارکیٹ کو مقامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے لیے مصروف عمل اور تیار ہے جو واقعی ایک منافع بخش ماڈل بناتی ہے۔ ہم دوسرے ممالک میں مستقبل کی ترقی کے لیے مزید علاقے کے حصول کے عمل میں ہیں۔‘
سی ای سی انٹرٹینمنٹ نے اپنی بین الاقوامی توسیع سے پہلے حال ہی میں اپنی فرنچائز ڈویلپمنٹ ویب سائٹ دوبارہ لانچ کی۔
سعودی عرب کے علاوہ یہ فی الحال امریکہ سے باہر متعدد مارکیٹس میں کام کرتی ہے جس میں میکسیکو، چلی، پیرو، کینیڈا ،ہنڈوراس، پورٹو ریکو، پاناما، کولمبیا،گوئٹے مالا،متحدہ عرب امارات، کوسٹا ریکا، ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو، اردن اور انڈیا شامل ہیں۔