Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوادر پورٹ مکمل فعال، ’سامان کی ترسیل کے لیے آن لائن بکنگ کا آغاز‘

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ’گوادر فری زون فیز ٹو کی تیاری جاری ہے۔‘ (فوٹو ٹوئٹر عاصم سلیم)
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ  نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے اور اب یہاں سے سامان کی ترسیل کے لیے آن لائن بکنگ کی جاسکتی ہے۔
پیر کو گوادر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’آسٹریلیا سے24 ہزار ٹن کا جہاز پرسوں لنگر انداز ہوگا جس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان ہوگا۔‘
چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ گوادر فری زون کا فیز ون60 ایکٹر پر تھا جس کی تکمیل ہو چکی ہے، جبکہ فری زون فیز ٹو کی تیاری جاری ہے جو 21 سو 21 ایکٹر پر محیط ہے۔
ان کے بقول ’گوادر ایکسپریس وے کا 94 فیصد مکمل ہوچکا ہے, اور ستمبر یا اکتوبر میں اس کا افتتاح کیا جائے گا۔‘
انہوں نے بتایا کہ  ’گوادر ایئرپورٹ کا بھی دورہ کیا، کام تیزی سےجاری ہے۔‘
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر سٹی کا ماسٹر پلان منظور ہوچکا ہے، ڈھائی تین سال میں گوادرمیں 12ہزار نوکریاں ہوں گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’کل ایل پی جی کنٹینرگوادر پہنچا ہے، گوادرمیں چین کے تعاون سے ہسپتال بن رہا ہے۔‘
چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ گوادر میں ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹیٹیوٹ پر بھی کام ہو رہا ہے اور یہ ستمبر یا اکتوبر میں مکمل ہوجائے گا۔
 

شیئر: