Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں آلات موسیقی کی طلب کیوں بڑھ گئی؟

گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اب میوزک سے دلچسپی بڑھی ہے۔(فوٹو الریاض)
ریاض کے مرکزی علاقے کے ’الحلۃ‘ عوامی بازار میں چہل پہل بڑھ گئی ہے۔ یہ بازار موسیقی کے آلات فروخت کرنے والی دکانوں کے حوالے سے مشہور ہے۔ 
ماضی میں موسیقی سے دلچسپی رکھنے والے منتخب فن کار یہاں آیا کرتے تھے۔ خاص طور پر  موسیقی کے آلات خریدنے اور ان کی مرمت کے لیے الحلۃ بازار کا رخ کیا کرتے تھے۔ 

نوجوان ہی نہیں بلکہ مختلف عمر کے لوگ دلچسپی لے رہے ہیں۔(فوٹو الریاض)

العربیہ چینل نے الحلۃ عوامی بازار سے متعلق باتصویر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لوگ میوزک آلات خریدنے کے لیے الحلۃ عوامی بازار میں پہنچ رہے ہیں۔ 
گٹارسٹ مقامی شہری نے کہا کہ سوشل میڈیا کے توسط سے میں دیکھ رہا ہوں کہ سعودی نوجوان بڑی تعداد میں موسیقی کے آلات خرید رہے ہیں۔ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ان دنوں میوزک سے دلچسپی بڑھی ہے۔ 
عود بجانے والے نوجوان احمد نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل عود بجانا سیکھا تھا۔ اسے قدیم انداز سے عود بجانے کا فن آگیا ہے۔ 

’الحلۃ‘ عوامی بازار آلات موسیقی کی دکانوں کے حوالے سے مشہور ہے۔ (فوٹو الریاض)

سعودی عرب میں میوزک انسٹی ٹیوٹس کے کھلنے سے موسیقی آلات کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے جس میں نوجوان ہی نہیں بلکہ مختلف عمر کے لوگ دلچسپی لے رہے ہیں۔
کم از کم قیمت میں میوزک آلات 200 ریال میں دستیاب ہیں جبکہ معیاری آلات کی قیمت ہزاروں ریال تک کی ہے۔ ہر طرح کے میوزک آلات کی خرید وفروخت ہو رہی ہے۔

شیئر: