Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا میں سات وارداتوں میں ملوث تین شہری گرفتار

پولیس نے گروہ کے قبضے سے ایک لاکھ 63 ہزار ریال نقدی اور مختلف قسم کے زیورات ضبط کیے ہیں۔ ( فوٹو: سبق)
الاحسا پولیس نے سات وارداتوں میں ملوث تین شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان کیپٹن محمد الدریہم نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں جو عمر کی چوتھی اور پانچویں دہائی میں ہیں۔‘
’مذکورہ افراد نے مختلف گھروں اور دکانوں سے چوریاں کرنے علاوہ لوگوں سے پرس چھینے اور راہ گیروں کو لوٹنے کی سات وارداتیں کی ہیں۔‘
’ان کے قبضے سے ایک لاکھ 63 ہزار ریال نقدی اور مختلف قسم کے زیورات ضبط ہوئے ہیں جو انہوں نے گھروں اور دکانوں سے چوری کیے تھے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’الاحسا شہر میں دکانوں اور مکانوں میں پے درپے ہونے والی چوریوں کی تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ تمام وارداتیں ایک ہی نہج اور طریقہ کار پر کی گئی ہیں۔‘
’ماہرین نے اس سے اندازہ لگایا کہ ان تمام وارداتوں کے پیچھے ایک ہی گروہ ہے جس کی تلاش کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی‘۔
’کمیٹی نے دلائل او رشواہد کی بنا پر ان کا سراغ لگایا اور انہیں گرفتار کرلیا گیا‘۔
کیپٹن محمد الدریہم نے ملزموں کے حوالے سے مزید کہا کہ ’تفتیش اور مسروقہ اشیا کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: