Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس، مزید 12 مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال

مساجد مکہ مکرمہ، ریاض اور باحہ ریجن میں بحال کی گئی ہیں( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مملکت کے تین علاقوں میں نمازیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے پرعارضی طور پر بند کی جانے والی مزید 12 مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد بحال کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بدھ کو بحال کی جانے والی مساجد مکہ مکرمہ، ریاض اور باحہ کے علاقوں میں ہیں۔
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ ’گزشتہ 116 روز کے دوران مملکت بھر میں مجموعی طور پر ایک ہزار 461 مساجد کو سینیٹائز کر کے بحال کیا گیا‘۔ 
وزارت نے بتایا کہ ’بدھ کو جو مساجد بحال کی گئیں ان میں 9 مکہ مکرمہ ریجن، دو باحہ ریجن اور ایک ریاض ریجن میں ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’مساجد کو سینیٹائز کرنے کا فیصلہ نمازیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر کیا جاتا ہے۔ تمام نمازیوں اور منتظمین کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں۔ مساجد آتے وقت جا نماز ساتھ  لائیں، ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کا اہتمام کریں‘۔

شیئر: