Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، امریکی بحری افواج کی مشقیں ختم

’دونوں ملکوں کی بحری افواج کے جوانوں کو نشانہ بازی کی تربیت دی گئی ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی اور امریکی بحری افواج کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں ملکوں کی بحری افواج کے جوانوں کو نشانہ بازی کی تربیت دی گئی ہے۔
اختتامی مشقیں کنگ فیصل بحری چھاؤنی میں ہوئیں جہاں دونوں ملکوں کی فوجی قیادتیں موجود تھیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان عسکری تجربات کے تبادلے اور مشترکہ فوجی مشقوں کے تعاون کا معاہدہ ہے۔
 

شیئر: