سعودی ورلڈ ڈیفنس شو کے آغاز سے قبل 70 فیصد جگہ مختص
عالمی مینوفیکچررز اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے ورلڈ ڈیفنس شو نے اگلے سال مارچ میں اس کے آغاز سے قبل اپنی نمائش کی 70 فیصد جگہ مختص کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس شو نے عالمی مینوفیکچررز اور ملٹی نیشنل جیسے لاک ہیڈ مارٹن، امبریر، جنرل ڈائنامکس اینڈ رولس رائس کے علاوہ مقامی اداروں جیسے سعودی عربین ملٹری انڈسٹریز اور ملٹری انڈسٹریز کارپوریشن کی دلچسپی کو اپنی طرف راغب کیا ہے۔
ورلڈ ڈیفنس شو کے سی ای او شان اورمرڈ نے کہا کہ ’مقامی اور عالمی ڈیفینس (فرمز) کی طرف سے زبردست دلچسپی ورلڈ ڈیفنس شو کی منفرد تجویز کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم بین الاقوامی دفاعی شو سرکٹ میں مربوط دفاعی صلاحیتوں کی نمائش کے لیے ایک نیا عالمی پلیٹ فارم متعارف کرانے کے منتظر ہیں۔‘
اپریل میں اعلان کیا گیا تھا کہ ریاض میں 8 لاکھ مربع میٹر سائٹ پر تعمیراتی کام کے دوسرے مرحلے پر کام شروع ہو گیا ہے۔
توقع ہے کہ 800 سے زائد نمائش کنندگان، متعدد سینئیر فوجی وفود اور عہدیداروں کے ساتھ اس شو شرکت کریں گے۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے ذریعے قائم کیا جانے والا یہ شو چار روزہ ایونٹ ہو گا جس کا آغاز 6 مارچ 2022 کو ہو گا۔
سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق اپریل میں یہ اطلاع ملی تھی کہ گذشتہ سال عالمی فوجی اخراجات میں 2.6 فیصد اضافے سے 1.98 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔