Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کل کا موسم کیسا رہےگا؟

بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ کل جمعہ 4 جون 2021 کو متعدد علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے-  
اخبار  24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ  حائل ریجن کے بعض مقامات، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا- علاوہ ازیں الشرقیہ اور ریاض ریجنوں میں کئی مقامات پر تیز ہوائیں چلتی رہیں گی- 
موسمیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ کل مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مشرقی ریجن کی کمشنری الاحسا میں  47 سینٹی گریڈ ہوگا- جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈ السودۃ میں  ہوگا- 

شیئر: