Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی جامعات سے ہر سال 700 سول انجینئیر نکلیں گے، روزگار کے لیے پروگرام

انجینیئرز کے لیے سپیشل ٹریننگ پروگرام ’واعد‘ تیار کیا گیا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں قومی ہاؤسنگ کمپنی نے انجینیئرنگ کی فیکلٹی سے فارغ ہونے والے سعودی نوجوانوں کو رہائشی منصوبوں میں روزگار دلانے کے لیے سپیشل ٹریننگ پروگرام ’واعد‘ تیار کیا ہے۔
سی این بی سی عربیہ کے مطابق واعد پروگرام کا مقصد لیبر مارکیٹ میں سعودی انجینیئرز کو رہائشی سکیموں کا حصہ بنانا ہے۔ سعودی وژن 2030 کے مطابق افرادی قوت کا فروغ  قومی پروگرام کا بڑا حصہ ہے۔  
قومی ہاؤسنگ کمپنی بتایا کہ واعد میں اندراج کرانے والے سعودی انجینیئرز کی تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان کا اندراج مملکت کے مختلف علاقوں میں ہوا ہے۔
توقع کی جاری ہے کہ 2025 تک ہر سال سعودی فیکلٹی سے 700 سے زیادہ انجینیئرز ڈگریاں حاصل کرکے نکلنے لگیں گے۔  
ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ واعد پروگرام کے ذریعے نئے سعودی انجینیئرز کو رہائش کے شعبے میں کام کا ہنر آ جائے گا۔ اس طرح ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع مہیا ہوں گے۔ سول انجینیئرز اب اچھی خاصی تعداد میں تیار ہونے لگے ہیں۔  
یاد رہے کہ سعودی ہاؤسنگ سیکٹر کے تحت فی الوقت 95 پروجیکٹ زیر تکمیل ہیں۔ یہ سرکاری رہائشی پروگرام سکنی کے تحت چل رہے ہیں۔ یہ مملکت بھر میں ایک لاکھ 41 ہزار مکانات تیار کریں گے۔ ان پروجیکٹس میں سعودی انجینیئرز کے روزگار کے مواقع یقینی ہو جائیں گے۔ 

شیئر: