Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم میں ہوا سے پانی حاصل کرنے والی پہلی خود کار مشین نصب

یومیہ 800 لیٹر پینے کا صاف پانی حاصل کیاجاسکتا ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں بسائے جانے والے جدید ترین شہر ’نیوم‘ میں ہوا سے پینے کا پانی حاصل کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی خود کارمشین تجرباتی بنیادوں پر نصب کی گئی ہے۔
ویب نیوز عاجل نے ’سعودی پروجیکٹس‘ کے سوشل میڈیا پرجاری وڈیو کے حوالے سے بتایا کہ ہوا سے پانی بنانے والی خود کارمشین ماجد الفطیم رئیل اسٹیٹ کمپنی کی جانب سے نصب کی گئی ہے۔ 
’سعودی پروجیکٹس‘ کے ٹوئٹرپر مشین کے حوالے سے مزید کہا گیا  کہ نیوم میں بنی نوع انسان کی خدمت کے لیے ہرقسم کی جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کی جارہی ہے۔ 
ہوا سے پانی کشید کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی مشین کی خوبی یہ ہے کہ یہ مشین خود کار طریقے سے صاف پانی کشید کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مشین سے انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے یومیہ 800 لیٹر پینے کا صاف پانی حاصل کیاجاسکتا ہے۔ 
 ماجد الفطیم کمپنی کے آپریشنل ڈائریکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہوا سے پانی کشید کرنے والی مشین جلد ہی فطیم ٹاور میں بھی نصب کی جائے گی۔ 

 

شیئر: