Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے 70 فیصد لوگ آٹھ گھنٹے میں نیوم پہنچ سکیں گے: وزیر تجارت 

نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی نے کہا ہے کہ نیوم شہر میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ شہر نوجوانوں کو اچھوتے تخلیقی افکار پیش کرنے اور انہیں عملی جامہ پہنانے کے مواقع فراہم کرے گا۔
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تجارت نے کہا کہ ’ذا لاین‘ پروجیکٹ جس کا اعلان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا ہے، ایک بے نظیر تصور کا آئینہ دار ہے۔ یہ نئے مستقبل کی علامت بنے گا۔‘  

نیوم میں ’ذا لاین‘سٹی پروجیکٹ کا اعلان کیا گیا ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)

انہوں نے کہا کہ نیوم منصوبہ تین براعظموں کو جوڑے گا اور معیاری شراکت کا ماحول  مستحکم کرے گا۔ دنیا کے 70 فیصد لوگ یہاں زیادہ سے زیادہ  8 گھنٹے کے اندر پہنچ سکیں گے۔ 
یاد رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے اتوار کے روز نیوم میں ’ذا لاین‘ سٹی پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔ جو شہروں سے متعلق جدید ترین تصور کا آئینہ دار ہوگا۔  

شیئر: