پہلی سعودی کارٹون فلم نمائش کے لیے تیار
جاپان کے تعاون سے تیار کی گئی 4 ڈی ایکس ٹیکنالوجی کی حامل پہلی سعودی فلم ’الرحلة‘ طویل انتظار کے بعد پہلی بار سعودی عرب کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فاکس سینما گروپ نے فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’یہ فلم جمعرات 17 جون کو شیڈول کے مطابق ریلیز کی جائے گی۔ آنے والے دنوں میں فلم کی ٹکٹوں کی بکنگ کا اعلان کیا جائے گا۔‘
ٹویٹر پر فاکس سینما گروپ کے آفیشل پیج نے نئی فلم کی تشہیر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’جاپان کے تعاون سے تیار کی جانے والی پہلی سعودی کارٹون فلم بے مثال تخلیقی وژن کے ساتھ تاریخی خیالی واقعات کا مجموعہ ہے۔‘
انٹرٹینمنٹ جنرل اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے بھی ٹوئٹر پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔