ریاض میں لگے نئے سائن بورڈز موضوع بحث کیوں بنے ہوئے ہیں؟
ریاض میں لگے نئے سائن بورڈز موضوع بحث کیوں بنے ہوئے ہیں؟
پیر 7 جون 2021 17:58
سائن بورڈ ز کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کی سڑکوں پر نصب نئے سائن بورڈز مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں میں بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔
جدہ ، تبوک، ابہا، الاحسا اور دیگر اہم شہروں سے منسوب سائن بورڈز پر لکھے جملوں نے تجسس اور بڑھا دیا ہے۔
سبق اور اخبار 24 کے مطابق تمام سائن بورڈز پر ایک جملہ (لاتروح) ’مت جاؤ‘ لکھا ہے۔
سائن بورڈز پر ’لاتروح جدہ‘ (جدہ مت جاؤ) ’لاتروح تبوک‘ ( تبوک مت جاؤ)، لاتروح الاحسا‘ (الاحسا مت جاؤ) اور لاتروح ابہا‘ (ابہا مت جاؤ) تحریر ہے۔
تمام سائن بورڈز نیلے اور بنفشی رنگ کے ہیں جبکہ ان پر سفید رنگ سے لکھا گیا ہے۔
ریاض میں شہری اور غیرملکی ان سائن بورڈ ز کے مقصد کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔
بعض کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ریاض کے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں میں داخلی سیاحت کے تصور کو فروغ دینا ہے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد لوگوں کو دارالحکومت کے سیاحتی پروگراموں میں دلچسپی لینے پر آمادہ کرنا ہے۔