Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ’ڈرائیو ان سینما‘ کھل گیا 

آئی فون اور اینڈرائڈ سے بھی ٹکٹ بک کرائے جاسکتے ہیں۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی نے منگل کو ’ڈرائیو ان سینما‘ کی بحالی کا اعلانکیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق میونسپلٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ ڈرائیو ان سینما سے ریاض کے مقامی اور غیرملکی باشندے منفرد فلمی تجربہ کریں گے۔
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ڈرائیو ان سینما میں پرائیویسی کی خصوصیت ایسی ہے جو دیگر تفریحاتی پروگراموں میں میسر نہیں۔ علاوہ ازیں کورونا وبا سے بھی شائقین محفوظ رہیں گے۔
ریاض میونسپلٹی نے بیان میں کہ ڈرائیو ان سینما کی بحالی کا فیصلہ ’ومیض الریاض‘ ادارے اور میونسپلٹی کے تعاون سے کیا گیا ہے۔
 ڈرائیو ان سینما کے لیے موفی ایپ کے ذریعے آئی فون اور اینڈرائڈ سے بھی ٹکٹ بک کرائے جاسکتے ہیں۔

شیئر: