سعودی عرب میں پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر نے کہا ہے کہ رمضان کے مہینے سے لے کر اب تک 49 پاکستانی قیدیوں کو سعودی جیلوں سے رہا کر دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق منگل کو پاکستانی فلاحی کام کرنے والی شخصیات کی طرف سے قیدیوں کے ایما پر ہرجانے کی رقم ادا کرنے پر بلال اکبر نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’حق خاص کے چار مزید کیسز کو حل کر لیا گیا ہے۔‘
4 more cases of ‘Haq e Khas’ resolved and released. Thanks to Pakistani donors. 49 total released since beginning of Ramadan. 53 still unresolved !
— bilal akbar (@bilalakbar73) June 8, 2021
انہوں نے منگل کو رات گئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 14 اپریل کو ’رمضان کے آغاز سے اب تک 49 پاکستانی قیدی رہا ہو چکے ہیں اور مزید 53 کیسز حل ہونا باقی ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
اب گھر بیٹھے سعودی جیلوں سے پاکستانیوں کی رہائی کیسے ممکن؟Node ID: 422106
-
’سعودی عرب سے گیارہ سو پاکستانی قیدیوں کو واپس لایا جا رہا ہے‘Node ID: 564816
-
سعودی جیل سے رہا ہونے والے پاکستانی مزدور کو ’نئی زندگی‘ مل گئیNode ID: 570851