رابطہ عالم اسلامی کے تحت افغانستان میں قیام امن کے لیے پاک، افغان علما پر مشتمل کانفرنس کا آغاز ہو چکا ہے۔
افغانستان میں قیام امن کانفرنس سعودی عرب کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے نے کہا ہے کہ کانفرنس کا مقصد رابطہ عالم اسلامی کے کردار کو واضح کرنا ہے جو امت مسلمہ کے باہمی اختلافات اور نزاعات کو دور کرنے اور امن واستحکام کو فروغ دینے کے لیے ادا کیا جاتا ہے۔
کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد عبد الکریم العیسی شریک رہے۔
فيديو | السفير الأفغاني: المبادرة تؤكد مواقف #المملكة الواضحة تجاه القضايا الإسلامية#الإخبارية pic.twitter.com/2sl8UTmiD8
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) June 10, 2021
علاوہ ازیں پاکستان کے وزیر اسلامی امور ڈاکٹر نور الحق قادری اور افغانستان کے وزیر حج واوقاف شیخ محمد قاسم حلیمی اور دونوں ملکوں کے علمابھی شریک ہیں۔
کانفرنس پانچ ادوار پر مشتمل ہے جس میں علما کرام اسلام میں امن و اعتدال اور مصالحت کے علاوہ اسلام میں انسان کی زندگی اور سلامتی کی اہمیت پر خطاب کریں گے۔
فيديو | الأمين العام لرابطة العالم الإسلامي د. محمد العيسى: #المملكة دعمت إعلان السلام في #أفغانستان بجوار الكعبة المشرفة#الإخبارية#إعلان_السلام_في_أفغانستان pic.twitter.com/HLHDDMalWP
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) June 10, 2021