مشرقی ریجن میں کورونا ضوابط کی سو خلاف ورزیاں
ایس اوپیز پرعمل نہ کیے جانے کی 100 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں(فوٹو، ایس پی اے)
الشرقیہ میونسپلٹی نے 15 سو 20 تفتیشی دورے کرکے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 9 تجارتی ادارے سیل کردیے-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشرقی ریجن کی بلدیہ کا کہنا ہے کہ ٹیموں نے مختلف علاقوں کے14 تفتیشی دورے کیے گئے-
تفتیشی ٹیموں نے تجارتی مراکز، بازاروں اور مختلف دکانوں پر چھاپے مار کر یہ جاننے کی کوشش کی کہ ان کے یہاں کورونا ایس او پیز کی پابندی کس حد تک کی جارہی ہے-
مشرقی ریجن کی بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ توکلنا ایپ، حفاظتی ماسک، سماجی فاصلے اور ٹمپریچر چیک کرنے سے متعلق 100 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں-
تجارتی مراکز کے خلاف 31 شکایات 940 پر موصول ہوئی تھیں-
بلدیہ کی جانب سے سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں- یہ سب کے مفاد میں ہے- اس کے بغیر معاشرے کے حالات معمول پر نہیں آسکیں گے-