Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کورونا ضوابط کی خلاف ورزیاں، 77 دکانیں سیل

ماسک ، توکلنا کے علاوہ دیگر خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی تھیں(فوٹو،ٹوئٹر)
جدہ میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ثابت ہونے پر68 تجارتی مراکز سیل کردیے-  سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بلدیہ جدہ  اور اس کے ماتحت بلدیاتی کونسلوں کی تفتیشی ٹیموں نے کورونا ایس او پیز کی پابندی کا پتہ لگانے کے  لیے چار ہزار  191 تفتیشی چھاپے مارے تھے- 
جدہ  میونسپلٹی کاکہنا ہے کہ چھوٹی 19 بلدیاتی کونسلوں میں 141 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں- ماسک، سماجی فاصلے اور صارفین کا درجہ حرارت چیک کرنے نیز توکلنا ایپ دکھانے سے متعلق خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں- 
دوسری جانب الشرقیہ میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف  ورزیوں پر 9 تجارتی مراکز سیل کردیے۔

شیئر: