ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جدہ میں 10 اور مکہ میں 36 دکانیں بند
’شمالی کورنیش، ساحلی علاقے، شاہراہ فلسطین اور وسطی کورنیش میں تفتیشی دورے تیز کر دیئے گئے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ساحلی علاقے میں 171 تفتیشی دورے کئے گئے جن میں 18 خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیوں پر 10 دکانیں بند کرادی گئیں ہیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شمالی کورنیش، ساحلی علاقے، شاہراہ فلسطین اور وسطی کورنیش میں تفتیشی دورے تیز کر دیئے گئے ہیں‘۔
’ساحل سمندر پر بچوں کے پلے ایئریاز، بینچ اور کرسیاں سینیٹائز کردی گئی ہیں جبکہ لوگوں کو سماجی فاصلے کا پابند بنایا جارہا ہے‘۔
دوسری طرف مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 36 دکانیں بند کرادی ہیں۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’11 ذیلی بلدیاتی دفاتر کے تحت شہر میں تفتیشی دورے ہوئے ہیں جن میں 103 خلا ف ورزیاں پکڑی گئی ہیں‘۔
’تفتیشی دورے کے دوران دکانوں کے علاوہ ماسک کی پابندی نہ کرنے والوں کو بھی جرمانے کئے گئے ہیں‘۔