Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کا استعمال اور تیز رفتاری کرنے والے نوجوان گرفتار

گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں اور عمر کی دوسری دہائی میں ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے منشیات کا استعمال کر کے تیز رفتاری اور ٹائر سکریچنگ کی ویڈیو شیئر کرنے والے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے۔‘
’ویڈیو میں منشیات کا استعمال کر کے ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے والے افراد کی شناخت کرنے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ تین نوجوان سعودی شہری ہیں اور عمر کی دوسری دہائی میں ہیں۔‘
’تفتیشی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتار شدگان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔‘

شیئر: