دنیا کے سب سے بڑے موٹر والے غبارے کے اندر کیا ہے؟
دنیا کے سب سے بڑے موٹر ایئر بلون میں 100 افراد تک کے بیٹھنے کی گنجائش ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
ایئرلینڈر 10 کے پرتعیش غبارے کے ڈیزائن کی تفصیلات جاری ہوئی ہیں۔ اس غبارے کی لمبائی 91 میٹر جبکہ چوڑائی 34 میٹر ہے۔
یہ دنیا کا سب سے بڑا موٹر ایئر بلون ہے جس میں 100 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔
اس پرتعیش کیبن میں زمین سے چھت تک ونڈوز ہیں۔ اس میں رش سے بچنے کے لیے مخصوص ڈیزائن کی گئی نشستیں بنائی گئی ہیں۔
یہ غبارہ 2025 میں تاجروں کے لیے کچھ مشہور راستوں پر اپنی پرواز شروع کرے گا۔
یہ غبارہ انجن چلانے کے لیے ہیلیئم گیس پر انحصار کرے گا۔ اس سے کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں 90 فیصد تک مدد ملے گی۔
پرواز کے لیے غبارہ ہر کونے میں چار پروپیلرز پر انحصار کرتا ہے، جن میں سے دو مٹی کے تیل سے چلتے ہیں، جبکہ دیگر دو بجلی سے چلنے والی موٹریں ہوں گی۔
غبارے کی زیادہ سے زیادہ رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ غبارے میں ہوائی جہاز کے برعکس چھوٹے علاقوں اور یہاں تک کہ آبی ذخائر پر اترنے کی صلاحیت بھی ہوگی۔