Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ریاست ایریزونا میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک 12 زخمی

امریکی ریاست ایریزونا میں حکام کے مطابق ’ جمعرات کو دارالحکومت فینکس کے مغرب میں تین شہروں میں 90 منٹ کے وقفے سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 12 زخمی ہوگئے ہیں۔‘
عرب نیوز کے مطابق ایک مشتبہ شخص زیر حراست ہے، اور حکام نے بتایا کہ ’اس کی گاڑی سے ایک ہتھیار برآمد ہوا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا یہی شخص فائرنگ کے تمام واقعات کا ذمہ دار ہے یا نہیں۔

 

حکام کی جانب سے فوری طور پر مشتبہ شخص کا نام جاری نہیں کیا گیا۔ حکام کا خیال ہے کہ ’اس نے تن تنہا یہ کام کیا،‘ اگرچہ کہ اس کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔
پیوریا پولیس کے ترجمان برینڈن شیفرٹ نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ’ہم گٹھ جوڑ کے بارے میں نہیں جانتے، ہمیں نہیں معلوم کہ اس کا مقصد کیا تھا، ہمیں اندازہ نہیں ہے کہ یہ شخص کیا سوچ رہا تھا جب یہ باہر گیا اور اس نے یہ کیا۔‘
’یقیناً ہم یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ بے شمار لوگ خوف زدہ اور متاثر ہوئے ہیں۔‘
پولیس کے محکمے پیوریا، سرپرائز اور گلینڈیل میں ایریزونا کے محکمہ پبلک سیفٹی اور ایف بی آئی کے ساتھ ساتھ اپنے شہروں میں فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

شیئر: