عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے فضائی سفر کی سہولتیں فراہم کرنے والی کمپنیوں کی درجہ بندی کی ہے۔
محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ مئی 2021 کے دوران فضائی سفر کرنے والوں نے 285 شکایات درج کرائیں جبکہ مئی 2020 میں 165 شکایات ریکارڈ پر آئی تھیں۔
محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا کہ گزشتہ مہینے فی ایک لاکھ مسافروں میں سے 4 مسافروں نے السعودیہ کے خلاف شکایات کی ہیں۔
ناس ایئر کا نمبر اس حوالے سے دوسرا رہا اس کے خلاف ایک لاکھ مسافروں میں سے 13 نے شکایات درج کرائی ہیں۔
ادیل ایئر کے خلاف ایک لاکھ میں سے 37 نے شکایات کی ہیں۔
بیشتر شکایات کا تعلق ٹکٹوں کی رقم ، پروازوں کی منسوخی اور پروازوں میں تاخیر سے ہے۔
محکمے کا کہنا ہے کہ سب سے کم شکایات دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف درج کرائی گئی ہیں۔ ایک لاکھ میں سے دو مسافروں نے شکایات کی ہیں۔
ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوسرے نمبر پر رہا جہاں ایک لاکھ میں سے 2 مسافروں نے شکایات درج کرائیں۔ نجران ایئرپورٹ تیسرے نمبر پر رہا جہاں تین مسافروں کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
سب سے کم شکایات ریاض کے کنگ خالد، مدینہ منورہ کے امیر محمد، باحہ کے کنگ سعود، جازان کے کنگ عبداللہ، طائف ایئرپورٹ، تبوک کے امیرسلطان، ینبع کے امیر عبدالمحسن، جدہ کے کنگ عبدالعزیز، شرورۃ، القیصومۃ، بیشہ اور الاحسا ایئرپورٹ کےحصے میں آئی ہیں۔