خیبر پختونخواہ کی حکومت نے نئے مالی بجٹ میں 25 سو سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپیہ کر دی ہے۔
اس بات کا اعلان صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے جمعے کو سال 22-2021 کی بجٹ تقریر میں کیا۔
مزید پڑھیں
-
قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ہنگامہ: کیا ماضی میں بھی ایسا ہوا؟Node ID: 574211
-
سارجنٹ گول کیپر کی طرح اُچھل کر بجٹ کی کتابیں کیچ کر رہے تھےNode ID: 574486
تیمور سلیم جھگڑا کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ ’صوبے میں رجسٹرڈ ہونے والی 2500 سی سی سے کم گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپیہ ہو گی جبکہ 2500 سی سی سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس گاڑی کی قیمت کا ایک فیصد ہو گی۔‘
حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں تبدیلی کا اطلاق کمرشل گاڑیوں پر نہیں ہو گا۔
وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے صوبائی بجٹ کو ’گیم چینجر‘ قرار دیا تو ایک ٹویٹ میں دوسروں کو ’اپنے صوبے پر فخر کریں‘ کا پیغام بھی دیا۔
صوبائی وزیر نے ٹویٹ میں 2500 سی سی سے زائد گاڑیوں کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی چار فیصد رجسٹریشن فیس کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک روپے میں اپنی نئی گاڑی رجسٹر کروائیں۔ 2500 سی سی سے زائد گاڑیوں کے لیے رعایتی رجسٹریشن فیس ایک فیصد ہے۔ کسی اور صوبے کی گاڑی کی خیبرپختونخوا میں نئے سرے سے رجسٹریشن مفت ہے۔‘
1. KP budget game-changers.
Register your new car in KP for one rupee. Take pride in your province. For large vehicles above 2500 cc, the discounted registration fee is 1% (4% in Islamabad). Re-register from a non-KP number plate for free.#ResurgentPakhtunkhwa pic.twitter.com/3GlYOHGogm
— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) June 18, 2021