نیشنل ڈیبٹ منیجمنٹ سینٹر کےلیے مسلسل دوسرے سال عالمی ایوارڈ
سعودی عرب نے جون میں 8.27 بلین ریال ڈامینیٹیڈ کے سکوک بانڈ فروخت کیے(فوٹو عو ب نیوز)
سعودی عرب نے مشرق وسطی میں خود مختار پبلک ڈیبٹ آفس اور 2021 میں گلوبل کیپیٹل بانڈ ایوارڈ میں مسلسل دوسرے سال بھی سب سے متاثر کن ابھرتی ہوئی مارکیٹ جاری کرنے والا ایوارڈ جیتا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گلوبل کیپیٹل بانڈ ایوارڈز مالیاتی سروسز کے شعبے میں خودمختار اور ریجنل فنانس، بینکاری سروسز، ہیج فنڈز اور بہت سے دوسرے شعبوں میں ہر طرح کی حکومتوں اور کمپنیوں کی کامیابیوں کو سراہتا ہے۔
اس میں عالمی سطح پر مالیاتی سروسز کے شعبے میں نمایاں جدتوں اور کارناموں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیبٹ منیجمنٹ سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب نے جون میں 8.27 بلین ریال ڈامینیٹیڈ کے سکوک بانڈ فروخت کیے جو مئی میں 941 ملین ڈالر مالیت کے تھے اور وہ اپریل میں 3.1 بلین ڈالر سے کم ہو گئے تھے۔
امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگس کے ایس اے کے سربراہ خالد البھلال نے کہا کہ بانڈ کے اجرا سے 12 ٹریلین ریال ویژن 2030 کو فنڈ دینے میں مدد کے لیے مملکت کی کیپیٹل مارکیٹ ڈرائیونگ نمو میں اضافہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سعودی ریال ڈامینیٹیڈ بانڈ جاری کرنے کے استعمال میں بتدریج اضافے کا منصوبہ پیش کرتے ہیں جب مقامی کیپیٹل مارکیٹ میں ترقی ہوتی ہے۔