Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتصالات نے بانڈز کی فروخت کے لیے بینکوں کا تقرر کردیا

بینکوں کو سرمایہ کاروں کے اجلاسوں کا انعقاد کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔( فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی اتصالات نے بانڈز کی فروخت سے قبل سرمایہ کاروں کی میٹنگوں کا انعقاد کرنے کے لیے بینکوں کا تقرر کیا ہے۔
العربیعہ نے ایک سرمایہ کار کی دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بی این پی پریباس،فرسٹ ابوظہبی (ایف اے بی)، ایچ ایس بی سی اور سوسائٹی جنریال کو یورو بانڈز کے بارے میں سرمایہ کاروں سے کال کا انتظام کرنے کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔
دستاویز کے مطابق اس فروخت میں 7 سے 12 سال کی مدت کے لیے دو اقساط شامل ہوں گی۔
اتصالات نے کہا کہ اس نے بینکوں کو 4 مئی 2021 سے شروع ہونے والی مقررہ آمدنی والے سرمایہ کاروں کے اجلاسوں کا انعقاد کرنے کا پابند کیا ہے۔

شیئر: