Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہوں کی بہتات، آسٹریلوی جیل میں طاعون پھیلنے کا خدشہ

چار سو بیس قیدیوں اور عملے کے دو سو اراکین کو مہینے کے آخر میں دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے گا (فوٹو: اے پی)
آسٹریلیا کے کھیتوں میں چوہوں کی بہتات کی وجہ سے طاعون کی بیماری پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر حکام ایک دیہی علاقے کی جیل سے سینکڑوں قیدیوں کو نکالنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق منگل کو نیو ساؤتھ ویلز کے قید خانے میں چوہے داخل ہو گئے اور تاریں کتر ڈالیں جس کے بعد حکام کو دوبارہ مرمت کا کام کروانا پڑے گا۔
نیو ساؤتھ ویلز میں ایک عہدیدار پیٹر سیورین نے بتایا کہ ’عملے اور قیدیوں کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔‘
420 قیدیوں اور عملے کے 200 اراکین کو مہینے کے آخر میں دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر کیوین کورکورن نے بتایا کہ ’ہمیں ایک بار اس جگہ کے معائنے اور مرمت کا کام کرنا پڑے گا اور ہمیں یہ مناسب طریقے سے کرنا ہوگا جس کا مطلب ہے کہ ہم مستقبل میں طاعون کے اثرات کو کم کرنے کے طریقوں پر غور کریں گے۔‘
مشرقی آسٹریلیا میں چوہوں کی بہتات ہے جو کئی مہینوں سے کھیتوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس علاقے میں چوہوں کی افزائش بھی بڑھتی جا رہی ہے۔
آسٹریلیا کو 2019 کے اواخر سے 2020 کے اوائل تک جنگلوں میں لگنے والی تباہ کن آگ کی وجہ سے ایک سال سے خشک سالی کا سامنا رہا ہے جس کے بعد شدید بارشوں نے کئی علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچایا تھا۔

شیئر: