امارات: دو لاکھ شہری نجی شعبے میں کام کریں گے
دبئی: امارات میں دو لاکھ شہری نجی شعبے میں کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔یہ بات نجی شعبے میں اماراتی نوجوانوں اور خواتین کو بھرتی کرنے والے ادارے ”کوادر“ کے سربراہ عیسی الملا نے مقامی اخبار الامارات سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کوادر ادارے نے دو لاکھ نوجوانوں اور خواتین کو نجی شعبے میں کام کرنے کے لئے تیار کیا ہے۔ یہ تعداد امارات میں افرادی قوت کا 2سے 4فیصد ہے۔ انہوں نے کہا مقامی نوجوانوں کو بھرتی کرنے سے غیرملکی متاثر نہیں ہوں گے۔ امارات کی مارکیٹ میں مقامی نوجوانوں کے لئے گنجائش موجود ہے۔