ایک شخص پر تشدد کر کے ویڈیو شیئر کرنے والے 4 شہری گرفتار
’گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں اور عمر کی دوسری دہائی میں ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
قصیم پولیس نے ایک شخص پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریجن پولیس ترجمان لیفٹیننٹ بدر السحیبانی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں اور عمر کی دوسری دہائی میں ہے‘۔
’مذکورہ افراد نے اپنے ایک ہم وطن کو کسی بات پر اختلاف کے باعث تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی فخریہ طور پر ویڈیو بنا کر شیئر کردی‘۔
’قصیم پولیس نے مذکورہ افراد کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا ہے۔ اس وقت وہ زیر حراست ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’معاشرتی آداب اور اسلامی اخلاق کے منافی عمل کرنے اور ایک شہری پر تشدد کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے‘۔