دھوکہ دہی کی 79 واردتوں میں ملوث ملزمان گرفتار، پانچ لاکھ ریال برآمد
مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے دھوکہ دہی کی 79 وارداتوں میں دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پانچ لاکھ ریال برآمد کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ زیرحراست افراد میں ایک سعودی شہری اور دوسرا یمنی ہے۔
ملزمان ریاض، الشرقیہ، مکہ مکرمہ، جازان اور الجوف ریجنوں میں دھوکہ دہی کی 79 وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے ایک سعودی خاتون کے تجارتی ادارے کے بینک اکاؤنٹ سے دھوکہ دہی کے ذریعے حاصل کردہ رقوم باہر بھیجی ہیں۔
دونوں دھوکے بازوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔