Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب 70 فیصد افراد کو ویکسین دینے کے ہدف کے قریب

کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کا وقت قریب آگیا ہے(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کا وقت قریب آگیا ہے۔‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ایس ایف ڈی اے کسی بھی ویکسین کی منظوری دینے سے قبل انتہائی پیچیدہ، دشوار گزار مرحلوں سے گزر کر کام سر انجام دیتی ہے۔ اس کے بعد ہی ویکسین کی منظوری یا نامنظوری کا فیصلہ ہوتا ہے۔‘
 روتانا چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب میں جتنی ویکسینز کی منظوری کی گئی ہیں وہ سب کی سب محفوط اور موثر ہیں۔ وزارت صحت کے یہاں ویکسین کا محفوط ہونا سرخ نشان ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب میں 70 فیصد کے لگ بھگ بالغ افراد کو ویکسین دینے کا ہدف پورا کرنے جا رہے ہیں۔ پہلی ویکسین سے کورونا وائرس سے بچاؤ کا تناسب بڑھ جاتا ہے‘۔  
ترجمان کا کہنا تھا کہ’ 70 فیصد بالغ افراد کو ویکسین فراہم کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ ایک کروڑ 70 لاکھ افراد کو ویکسین فراہم ہوجائے۔ معاشرے کے تمام لوگوں کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے دو کروڑ 40 لاکھ افراد کو ویکسین دینا ہوگی‘۔ 
ڈاکٹر محمد العبد العالی نے پھر کہا کہ ’سب ویکسین کے لیے اندراج کرا لیں۔ دوسری خوراک لینے کے طریقہ کار کا اعلان جلد کیا جائے گا۔‘

شیئر: