Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناگزینوں میں مزید راشن پیکٹ تقسیم

دو ہزار راشن پیکٹ تقسیم کیے گئے، دس ہزار افراد کو فائدہ ہوگا( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے  امداد و انسانی خدمات رابطہ عالم اسلامی کے تعاون سے بنگلہ دیش میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں اور روہنگی پناہ گزینوں میں راشن پیکٹ کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق چاٹگام میں دو ہزار راشن پیکٹ تقسیم کیے گئے، اس سے دس ہزار افراد کو فائدہ ہوا ہے۔ 

روہنگیا پناہ گزینوں میں 80 ہزار راشن پیکٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز روہنگیا کے پناہ گزینوں میں 80 ہزار راشن پیکٹ تقسیم کرا رہا ہے۔ ان سے  5 لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں اور بنگلہ دیش کے انتہائی ضرورت مند خاندانوں کو فائدہ  ہوگا۔
یہ لوگ کھانے پینے کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ امدادی پروگرام کی بدولت ان کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

شیئر: